ہالی وڈ اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے نمٹنے کے لیے دنیا کے طویل المدت تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات نوشہرہ میں متاثرین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران کہی۔
وہ سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے اور فوری امداد کے لیے دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں اور منگل کو انہوں نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مشیر عاصمہ ارباب عالمگیر کے ہمراہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے متعدد کیمپوں کا دورہ کیا۔
انجلینا جولی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ محض سیلاب نہیں، لوگوں کے گھر تباہ ہوئے، زندگی متاثر ہوئی اور لوگوں نے اپنے بچے کھو دیے ہیں‘۔

یو این ایچ سی آر کی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور اب بھی سترہ لاکھ افغان پناہ گزیں پاکستان میں موجود ہیں۔ ان کے بقول سیلاب سے افغان پناہ گزیں بھی متاثر ہوئے ہیں اور ان کی بھی مدد کرنی ہوگی۔
انجلینا جولی پاکستان میں دو کروڑ دس لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے اپنی جیب سے ایک لاکھ ڈالر امداد دے چکی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو میں بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی۔
خیال رہے کہ ابھی تک اقوام متحدہ کو چھیالیس کروڑ ڈالر کی ابتدائی امدادی اپیل کا صرف چونسٹھ فیصد حصہ ہی مل پایا ہے۔
اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر نے بتایا ہے کہ چونتیس سالہ ممتاز اداکارہ اینجلینا جولی کے دورے کا شیڈول سکیورٹی کے پیش نظر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
انجلینا جولی کو سنہ دو ہزار ایک میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے متعلق ادارے ’یو این ایچ سی آر‘ نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا اور اس کے بعد سے ان کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ ہے۔
’یو این ایچ سی آر‘ پاکستان میں سیلاب متاثرین کو چھت (خیمے اور پلاسٹک شیٹس) سمیت امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے اور تاحال ادارے نے نوے ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کی ہے۔

No comments:
Post a Comment